SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ہر گھرانے کو سالانہ 10لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان

ہر گھرانے کو سالانہ 10لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے، وزیر اعظم عمران خان
01 February 2021 - 5:47

اسلام آباد(این پی جی میڈیا)پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد دیتا ہوں۔

 

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ کوریج کی سہولت دی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے اور ہیلتھ انشورنس کے تحت شہری پورے پاکستان کے 400 سے زائد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے تمام شہریوں کو بلا امتیاز صحت کارڈ دینے کا وعدہ مکمل کیا اور خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے عوام کو صحت کارڈ پلس کی سہولت مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کیا۔ جنوبی اضلاع کے شہریوں کے لیے صحت کارڈ پلس آج دے رہے ہیں جبکہ آج وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ڈی آئی خان اور ٹانک کا دورہ کریں گے۔