SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سپورٹس کی تاریخ کا سب سے مہنگا کنٹریکٹ لیک ،میسی 110ارب روپے وصول کرینگے

سپورٹس کی تاریخ کا سب سے مہنگا کنٹریکٹ لیک ،میسی 110ارب روپے وصول کرینگے
31 January 2021 - 15:29

میڈرڈ(این پی جی میڈیا)سپورٹس کی تاریخ کا سب سے مہنگا کنٹریکٹ لیک ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسپین کا اخبار بارسلونا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی کے کنٹریکٹ کی لیک کاپی سامنے لے آیا ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے لیے میسی 4سیزن کے 55کروڑ یورو وصول کر رہے ہیں جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت 110ارب روپے ہے۔2017سے شروع ہونے والا یہ معاہدہ رواں سال 30جون کو ختم ہو رہا ہے، اگر معاہدے میں مزید توسیع نہ کی گئی تو میسی بارسیلونا کلب کو خیرآباد کہ دیں گے۔

 

رپورٹ کے مطابق میسی کے کنٹریکٹ کی قیمت اور عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بارسلونا کو اربوں کا نقصان ہوا ہے۔میسی کی سالانہ تنخواہ 8کروڑ یورو یعنی 16ارب روپے سالانہ ہے جب کہ انہیں چار سال پہلے کنڑیکٹ سائن کرنے پر اضافی بونس بھی ملا تھا۔

خیال رہے کہ میسی کے کنٹریکٹ ختم ہونے میں 5ماہ باقی ہیں اور وہ اب تک 45کروڑ یورو گھر لے جا چکے ہیں۔