کراچی(این پی جی میڈیا)شہر قائد میں مقامی سطح پر کھیلے جا رہے ایک مقابلے میں باکسر کا کھلاڑی مخالف کا زوردار مکا لگنے سے زخمی ہو گیا، اسے ہسپتال داخل کرایا گیا لیکن وہ جاں بحق ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق باکسنگ کا یہ افسوسناک مقابلہ کراچی کے نجی کلب میں جار ی تھا۔ مقابلے کے دوران باکسر محمد اسلم کو اپنے مخالف کھلاڑی ولی خان کا زوردار مکا لگا۔
Pakistani boxer Muhammad Aslam died due to the punch during match.
RIP Muhammad Aslam pic.twitter.com/mGwxKROflC— Nadeem Mian (@nadeemmian42) January 31, 2021
زوردار مکا کھانے سے محمد اسلم زخمی ہو گئے۔ انھیں طبی امداد کیلئے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔باکسر محمد اسلم کا تعلق پشین سے تھا۔
مرحوم پاکستان کیلئے کک باکسنگ مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔