SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

پی سی بی نے وبا سے بچاو کیلئے کھلاڑیوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا

پی سی بی نے وبا سے بچاو کیلئے کھلاڑیوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا
31 January 2021 - 10:46

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے وبا سے بچاو کے لئے کھلاڑیوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کھلاڑیوں کے کویڈ ویکسینیشن کے حوالے سے تیاریاں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویکسین لگائی جائے گی اس کے بعد پی سی بی اسٹاف کی بھی ویکسینیشن ہوگی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کے لئے آج راولپنڈی روانہ ہو گی۔
یاد رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی ، 88 رنز کا ہدف پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا ، دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
چوتھے روز مہمان ٹیم 245 رنز پر آل آوٹ ہوئی ، نعمان علی نے پانچ ، یاسر شاہ نے چار شکار کیے ۔ پہلی اننگز میں شاندار سنچری پر فواد عالم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔ فواد عالم نے کہا کم بیک پر مین آف دی میچ ملنے کا سوچا نہیں تھا
دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔