SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

نوجوان کو پٹری سے موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

نوجوان کو پٹری سے موٹر سائیکل لے جانا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل
30 January 2021 - 14:57

نئی دہلی: بھارت میں ٹرین کی آمد سے بے خبر نوجوان کو پٹری سے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش موٹر سائیکل سوار ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا جبکہ اس کی موٹر سائیکل تباہ ہوگئی، مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان پٹری سے موٹر سائیکل لے جانے کی کوشش کررہا ہے تاہم جیسے ہی ٹرین قریب پہنچتے ہی تو نوجوان موٹر سائیکل چھوڑ کر دوڑ ہٹ جاتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرین موٹر سائیکل کو اڑاتے ہوئے تیزی سے گزر گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجمنڈری ریلوے پولیس نے واقعے کی تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نوجوان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ اس کا مستحق تھا‘۔

ایک اور صارف نے کہا کہ ’مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں اس کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہئے‘۔