SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

سچ کیلئے ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں: مریم نواز

سچ کیلئے ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں: مریم نواز
30 January 2021 - 11:40

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حق اور سچ پر سٹینڈ لینا ، اس کے لئے تکالیف برداشت کرنا ، ظلم سہنا اور پھر بھی ڈٹے رہنا بزدل لوگوں کا کام نہیں۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندوں پر الزامات اور بہتان تراشی کرنا آسان ہے مگر اس کا بھی یوم حساب ہے ، سازشیوں کو بے نقاب کرنے کے قدرت کے اپنے طریقے ہیں۔

تبدیلی سرکار کی کرپشن پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو سالوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔

جھوٹے خان نے سچ ہی کہا تھا کہ وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم 10 جماعتوں پہ مشتمل اتحاد ہے جس میں ہر جماعت کا اپنا منشور ہے ہر جماعت کی اپنی سوچ ہے اپنا ایجنڈہ ہے لیکن اس وقت مثالی کوارڈینیشن ہے حکومت کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی کہ پی ڈی ایم میں کوئی دراڑ آجائے۔

براڈ شیٹ پر بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جسٹس عظمت سعید صاحب کو کون نہیں جانتا کہ انہوں نے کتنی نیک نامی کمائی تھی جب وہ سپریم کورٹ کے جج تھے جب انہوں نے ذاتی طور پہ اثر انداز ہوکر جے آئی ٹی بنوائی انہوں نے وٹس ایپ کالز کیں ، وہ منتخب حکومت اور وزیراعظم کے خلاف سازش میں بہت بڑا حصے تھے۔