SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

افغاں صوبے ننگرہار میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک

افغاں صوبے ننگرہار میں فوجی چیک پوسٹ پر حملہ، 14 اہلکار ہلاک
30 January 2021 - 10:44

کابل: افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں خودکش کار بم دھماکے کے نتیجے میں 14 اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان صوبے ننگرہار میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار فوجی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 14اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ صوبائی کونسل کے ایک رکن اجمل عمر نے بتايا کہ ضلع شير زاد ميں ايک خود کش بمبار نے گاڑی کی مدد سے ايک فوجی اڈے کو نشانہ بنايا۔

دوسری جانب مقامی طالبان کمانڈر نے ننگرہار فوجی چیک پوسٹ پر خودکش کار بمبار حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی اور افغان فوج شہریوں پر بمباری بند کریں۔

ننگرہار ميں ’اسلامک اسٹيٹ‘ اور افغان طالبان دونوں ہی متحرک ہيں اور اکثر سکيورٹی فورسز کو نشانہ بناتے رہتے ہيں۔