ٹوکیو: جاپان میں ایک خاتون نے اپنی مردی ماں کے جسم کو دس سال تک چھپا کر رکھا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 48 سالہ خاتون یومی یوشینو نے بتایا کہ اس نے اپنے والدہ کے وفات پا جانے کے بعد گھر سے بےدخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر والدہ کی لاش کو 10 سال قبل فریزر میں چھپا دیا تھا۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ خاتون جاپانی شہر ٹوکیو کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھی۔
خاتون کی والدہ کا انتقال 60 سال کی عمر میں ہوا تھا۔ جس نے میونسپل ہاؤسنگ کمپلیکس میں فلیٹ لیز پر لے رکھا تھا۔