SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

اٹلی نے سعودی عرب اور امارات کو جنگی اسلحے کی فروخت روک دی

اٹلی نے سعودی عرب اور امارات کو جنگی اسلحے کی فروخت روک دی
30 January 2021 - 9:15

روم(این پی جی میڈیا) سعودی عرب کی جانب سے جاری یمن میں جاری جنگ کے باعث اٹلی نے سعودی عرب اور امارات کو میزائلوں کی فروخت روک دی۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل اٹلی کی جانب سے دونوں ممالک پر 18 ماہ کی پابندی لگائی گئی تھی جسے اب مستقل کردیا گیا ہے۔

اطالوی حکومت کا کہنا ہے کہ انکی حکومت نے ان دونوں ممالک کو میزائلز اور لڑاکا طیاروں کے بموں کی فراہمی منسوخ کردی ہے تاکہ اٹلی کی جانب سے دنیا کو امن کا واضح پیغام دیا جاسکے۔

انکا کہنا تھا کہ ہمارے نزدیک انسانی حقوق کا احترام زیادہ ضروری ہے۔

اس فیصلے سے 12 ہزار 700 بموں کی خریداری کے آرڈر منسوخ کردیے گئے جو دونوں ممالک نے اٹلی کو دیے تھے۔