SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

نورا فتیحی کا گانے کی شوٹنگ کے دوران پائوں سوج جانے کا انکشاف

نورا فتیحی کا گانے کی شوٹنگ کے دوران پائوں سوج جانے کا انکشاف
30 January 2021 - 8:14

ممبئی (این پی جی میڈیا) بالی ووڈ میں اپنی ڈانس کے انداز سے تہلکہ مچانے والی نورا فتیحی جب اپنا جلوہ دکھاتی ہیں تو دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ بالی ووڈ میں ان کی شناخت بہترین ڈانسر کے ساتھ آئٹم گرل کی بھی بن چکی ہے لیکن وہ جو بھی گانا کرتی ہیں اس کا حق ادا کردیتی ہیں۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم مرجاواں کے گانے ’اک تو کم زندگانی‘ کی شوٹنگ کے دوران نورا فتحی کو انتہائی مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ گانا شدید گرمی کے موسم میں عکسبند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے نورا فتحی کا بار بار میک اپ خراب ہوجاتا تھا۔

اس کے علاوہ اس گانے میں ڈانس کے دوران انہوں نے اونچی ایڑھی کی جوتیاں پہن رکھی تھیں اور کئی ری ٹیک ہونے کی وجہ سے ان کے پاؤں سوج گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے انتہائی پروفیشنل انداز میں گانا مکمل کیا۔

یوٹیوب پر 10 اکتوبر 2019 کو یہ گانا ٹی سیریز نے ریلیز کیا تھا جس کو اب تک تقریباً ساڑھے 23 کروڑ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

اپنے رقص پر ناظرین کو نچانے والی ڈانسر نورا فتیحی نے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو نچا دیا اور گزشتہ دنوں بیلی ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

دبئی میں ہونے والے ایک میگزین ایونٹ میں نورا فتیحی نے بیلی ڈانس کیا ،انہوں نے یہ پرفارمنس بالی ووڈ گانے دلبر پر دی جسے سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے،ڈانس کے دوران نورا نے سیاہ جوڑا پہن رکھا تھا۔

 

خیال رہے نورا فتیحی نے کرینہ کپور کے آن لائن شو ’’ وہاٹ وومن وانٹ‘‘میں شرکت کی تھی ۔ جہاں کرینہ کپور نے نورا سے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان نورا فتیحی کے رقص کے مداح ہیں۔ جس پر نورا نے کرینہ کپور کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سیف اور کرینہ کے 4 سالہ بیٹے تیمور کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہیں۔

جب تیمور بڑا ہوجائے گا تو ہم میری اور تیمور کے منگنی یا شادی کے بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ نورا کی بات پر کرینہ کپور ہنس پڑیں اور کہا تیمور اس وقت چار سال کا ہے شاید تمہیں بہت انتظار کرنا پڑے گا۔ نورا نے بھی ہنس کر جواب دیا کوئی بات نہیں میں انتظار کرلوں گی۔

واضح رہے کہ اسی انٹرویو میں نورا فتیحی نے کرینہ کپور کو اپنے کیریئر کی ابتدا میں پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا جب وہ کینیڈا سے بھارت شفٹ ہوئی تھیں تو لوگوں کا رویہ ان کے ساتھ بہت برا تھا یہاں تک کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر گھر واپس جانے کے بارے میں سوچنے لگی تھیں۔

نورا نے بتایا کہ جب وہ کینیڈا سے بھارت آئیں تو یہاں انہیں کوئی نہیں جانتا تھا اور ابتدائی مشکلات اور لوگوں کے رویے کے باعث وہ واپس کینیڈا جانے کو تیار ہوگئی تھیں۔

بالی وڈ میں منفرد ڈانس سٹیپس کے باعث مشہور ماڈل وایکٹر نورافتیحی نے کہا تھا کہ وہ تربیت یافتہ ڈانسر نہیں ہیں بلکہ ڈانس سٹیپ خود سے سیکھتی ہیں۔


بالی وڈ کے مشہور گانے او ساکی اور دلبر جیسے مشہور گانوں میں اپنے ڈانس سے مشہور ہونے والی خوبرو اداکارہ نورا فتیحی نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ تربیت یافتہ ڈانسر نہیں ہیں بلکہ انہوں نے ڈانس خود ہی سیکھا ۔

نورا فتیحی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈانس کے حوالے سے کافی تحقیق کی اور ہمیشہ رقص،صنف، موسیقی یا ثقافت کے کسی ایک ہی انداز پر کبھی توجہ مرکوز نہیں کی۔

بھارتی اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنی معلومات میں ہمیشہ سے مختلف قسم کی خواہشمند تھیں لہٰذا وہ ان سے بے حد متاثر ہوئیں۔

نورا فتیحی نے بتایا کہ وہ خود کو ایک کمرے میں بند کرلیتی تھیں اور آئینے کے سامنے کھڑے ہوکر مختلف سٹیپس کرتیں اور تب تک دہراتی جب تک وہ سٹیپس درست نہ ہوجاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا بھر کے مشہور ڈانسر شکیرا ، مادھوری ڈکشٹ ،جینیفر لوپیز اور ترکی کے بیلی ڈانسر ڈائڈم کے ڈانس سٹیپ کی مداح ہیں۔

نورا فتیحی مراکشی نژاد کینیڈین اداکارہ و ماڈل ہیں جبکہ انہوں نے بالی ووڈ میں ہندی،تیلگو،مالیالام اور تامل فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائی جبکہ وہ وہ 6دسمبر 1992 کو کینیڈا کے شہر مونٹریال میں پیدا ہوئیں۔