SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بھارت: کسان احتجاج کی حمایت کا الزام، ششی تھرور سمیت 7صحافیوں پر مقدمات درج

بھارت: کسان احتجاج کی حمایت کا الزام، ششی تھرور سمیت 7صحافیوں پر مقدمات درج
30 January 2021 - 8:02

نئی دہلی: بھارتی حکومت نے اپوزیشن رہنما ششی تھرور سمیت سات صحافیوں پر کسانوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انکے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

غیر ملکی خبررسا ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش اور مدھیہ پردیش کی پولیس نے کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما ششی تھرور اور ملک کے دیگر 6  سرکردہ صحافیوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کیے ہیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ایف آئی آر میں معروف صحافی راج دیپ سر دیسائی، نیشنل ہیرالڈ کے ایڈیٹر مرنال پانڈے، قومی آواز کے مدیر ظفر آغا اور کارواں میگزین سے وابستہ اننت ناتھ اور ونود جوز کے نام بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں ان لوگوں پر الزام عائد کیا گیا  ہے کہ انہوں نے 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹر ریلی کو نئی دہلی میں داخلے اور لال قلعے کے گنبد پر سکھوں کے پرچم کو لہرانے کے لیے مظاہرین کو اکسایا اور پُرتشدد مظاہروں کی ترغیب دی تھی۔

دوسری جانب صحافیوں کی تنظیم نے بھارتی حکومت کے اس ظالمانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔