SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

کم عمر خاتون کے ساتھ شوہر کی تصاویر دیکھ کر ناراض بیوی کا چاقو سے حملہ

کم عمر خاتون کے ساتھ شوہر کی تصاویر دیکھ کر ناراض بیوی کا چاقو سے حملہ
30 January 2021 - 6:56

میکسیکو سٹی (این پی جی میڈیا)خاتون نے شوہر کے موبائل میں اس کی اور ایک کم عمر کی خاتون کے ساتھ میں کچھ ایسی تصویریں دیکھ لیں جنہیں دیکھ کر اس کا غصہ انتہا کو پہنچ گیا ۔ بعد میں راز کھلا تو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرائی خاتون کے ساتھ شوہر کی پرائیویٹ تصویریں دیکھ کر ناراض بیوی نے انتہائی انتہائی گھنائونی حرکت کرڈالی ۔
میکسیکو کے لا پرینسا نام کے اخبار نے ایک حیران کرنے والے معاملے کو رپورٹ کیا ہے۔ میکسیکو کے ایک شہر میں ایک خاتون نے اپنے شوہر پر چاقو سے اس لئے حملہ کر دیا کیونکہ خاتون نے شوہر کے موبائل میں اس کی اور ایک کم عمر خاتون کی کچھ ایسی تصویریں دیکھ لیں جنہیں دیکھ کر اس کا غصہ آسمان کو چھونے لگا،لیکن بعد میں پتہ چلا کہ وہ خاتون کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہے۔

سننے میں خبر تھوڑی عجیب لگ سکتی ہے مگر یہ چونکا دینے والا معاملہ میکسیکو کے سونارا کا ہے۔ اس معامے کا انکشاف تب ہوا جب کچھ لوگوں نے پولیس کو تب فون کرکے بلایا جب انہوں نے اپنے پڑوس کے گھر میں گھریلو تشدد کی آوازیں سنیں۔

رپورٹ کے مطابق لیونورا نام کی خاتون نے اپنے شوہر جوان پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اس نے اپنے شوہر کے فون میں ایک کم عمر کی خاتون کے ساتھ شوہر کی کچھ بولڈ تصویریں دیکھ لی تھیں جس کے بعد وہ آگ بگولہ ہو گئی۔ اس نے غصے میں چاقو اٹھایا اور شوہر پر ہلہ بول دیا۔ اس نے شوہر کو صفائی میں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیا اورشوہر کو نازیبا الفاظ کہتے ہوئے چاقو چلانا شروع کردیا۔
پولیس کو دی گئی شوہر کی گواہی کے مطابق جوان کو بڑی مشکل سے چاقوؤں کے وار سے بچایا جس سے وہ شدید طور پر زخمی ہو سکتے تھے۔ انہوں نے اپنی بیوی کے غصے کو ٹھنڈا کراکر جاننے کوشش کی کہ وہ کیوں ان پر حملہ کر رہی ہے۔خاتون نے جوان کو فون میں تصویریں دکھائیں تب شوہر نے انہیں بتایا کہ تصویر میں ان کے ساتھ نظر آرہی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہی ہے۔

جوان نے اپنی بیوی اور پھر پولیس کو اس بات کی معلومات دی کہ انہوں نے اپنی بیوی اور ان کی کچھ تصاویر ایک پرانے ای میل سے نکالی تھیں۔ یہ تصویر اس وقت کی تھی جب دونوں کی شادی ہوئی تھی اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ تب دونوں نے اپنی کچھ تصویریں بنائی تھیں۔

یہ تصویریں جوان کے ایک پرانے ای میل میں تھیں۔ وہاں سے نکل کر انہوں نے تصویروں کو اپنے موبائل میں محفوظ کر لیا۔ ان تصویروں میں اس کی بیوی کافی پتلی تھیں اور جوان بھی تھیں۔ اس وقت وہ کافی میک اپ کیا کرتی تھیں۔ مگر وقت کے ساتھ ان کے وزن اور رنگ روپ میں اتنی تبدلی آئی کہ وہ خود کو ہی نہیں پہچان پائیں۔

لینورا کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور جیل میں رہ کر وہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں۔ ان پر گھریلو رشدد کا الزام لگا ہے۔ اگر انہیں قصوروار پایا گیا تو انہیں جیل میں وقت گزارنا پڑے گا۔