SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک، بلاول نے تصاویر شیئر کر دیں

بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک، بلاول نے تصاویر شیئر کر دیں
30 January 2021 - 3:29

کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

اس موقع پر ٹویٹر پر اپنی بہن کے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس خوشی کے لمحے میں مجھے ایسا لگا کہ میری والدہ ہمیں دیکھ رہی ہیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی کی بہن بختاور بھٹو زرداری ، محمود چوہدری کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ میڈٰیا رپورٹ کے مطابق اس تقریب کو مکمل طور پر فیملی اور قریبی دوستوں تک محدود رکھا گیا تھا۔

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا ، تقریب نکاح میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد شریک ہوئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی بیٹی بختاور کو رخصت کیا۔ بختاور بھٹو اور محمود چوہدری نے اہل خانہ کے ساتھ تصاویر بنوائی۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کا ولیمہ 30 جنوری کو ہو گا۔