SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والی شارک : سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

ڈونلڈ ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والی شارک : سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل
29 January 2021 - 14:06

فلوریڈا : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس سے تو رخصت ہو چکے ہیں مگر سمندروں میں اب بھی ان کا راج برقرار ہے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے سے الگ تو ہوچکے ہیں مگر سمندروں میں اب بھی ان کا راج برقرار  ہے کیونکہ ٹرمپ کی شکل سے کسی حد تک ملتی جلتی شارک کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ سے مماثلت رکھنے والی یہ لیمن شارک 9 فٹ لمبی ہے جو گزشتہ دنوں فلوریڈا کے سمندر میں پائی گئی تھی۔27سالہ امریکی فوٹوگرافر ٹینر مینسل نے2019 میں پانی کے اندر یہ تصویر لی تھی جسے اب سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اس لیمن شارک کی حیران کن مماثلت نے سب کو حیران کر دیا اور تصاویر شئیر ہوتے ہی لوگوں نے اس کی ٹرمپ کے ساتھ مماثلت شروع کردی اور دلچسپ کمنٹس کیے، کچھ ہی دنوں میں تصویر کو 31 ہزار سے زائد بار لائیک کیا جاچکا ہے۔

سوشل میڈیا صارفینم کا کہنا تھا کہ انہیں شارک پر ترس آرہا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ جیسی دکھائی دیتی ہے۔ لیمن شارک کی تصویر لینے والے فوٹوگرافر ٹینر مینسل نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مچھلی اور ٹرمپ کی مماثلت کو حیران کن اور منفرد کہا ہے۔