ممبئی: نئی دہلی میں اسرائیل کے سفارتخانے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس نے ہر طرف خوف و ہراس پھیلا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن جائے حادثہ پر کھڑی 5 گاڑیاں بری طرح تباہ ہوئیں۔ اس کے علاوہ دھماکے کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹے۔
ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا۔ فائر بریگیڈ کا کہنا ہے کہ انہیں دھماکے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 45 منٹ پر ملی۔
خیال رہے کہ ابھی تک کسی دہشتگرد گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ، مگر حسب معمول مودی سرکار اس دھماکے کی ذمہ داری مسلمانوں پر ڈالے گی۔