لاہور(این پی جی میڈیا) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی اپنی پوتی کے ساتھ تصویریں شیئر کیں تو وہ سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اپنی کچھ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں مولانا طارق جمیل اور ان کی پوتی بےحد خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ یہ تصویریں دادا اور پوتی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی بھی کر رہی ہیں۔
مولانا طارق جمیل نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اپنے بچوں کو یکساں توجہ اور وقت دینا ”محبت“ کہلاتی ہے۔‘
انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ ’ان تصویروں میں ان کے ساتھ ان کی پوتی ہیں۔‘
View this post on Instagram
جعلی لائسنس معاملہ، پائلٹس نے امتحان دینے کا ایسا وقت ظاہر کر دیا کہ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی ، مقدمے اور گرفتاریاں شروع
طارق جمیل کی مقبولیت کی بات کریں تو انہوں نے 11 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر یہ تصویریں شیئر کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 60 سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال کے آخری دنوں میں مولانا طارق جمیل بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے۔
مولانا طارق جمیل نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ گزشتہ کچھ ایام سے طبعیت ناساز تھی، ٹیسٹ کروانے پر کورونا پازیٹو آیا ہے لہٰذا اطبّاءکے مشورے سے ہسپتال داخل ہو گیا ہوں۔
اپنے پیغام میں معروف مبلغ اسلام نے تمام محبین سے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی تھی۔