لاہور: وزیراعظم عمران خان آج دورہ ساہیوال کے دوران تقریبا 18 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے ساتھ کامیاب کسان پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے اس کے علاوہ وہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کریں گے۔
تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کلین اینڈ گرین پروگرام کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے ، وزیراعظم خطاب میں ساہیوال کے لئے اہم حکومتی اقدامات کا اعلان کریں گے۔
حکومتی ترجمان کے مطابق ساہیوال کے دورہ پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر اہم سیاسی و سرکاری شخصیات بھی ہوں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع کے ارکان اسمبلی کی ملاقات ، حلقوں کے مسائل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بات چیت ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب کی حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی انہوں نے کہا کہ کسی کو جائز کام میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوامی نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کام کر رہے ہیں اور اپوزیشن شر پھیلا رہی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا ، پی ڈی ایم منہ کے بل جا گری ہے۔ ماضی میں سبز باغ دکھانے والوں نے عوام کو ہمیشہ دھوکا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی الزام کی پرواہ نہیں، صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں ، لوٹ مار کی منڈی لگانے والے اب مظلوم بننے کی کوشش میں ہیں ،عوام کو دھوکا دینا اپوزیشن کا وتیرہ ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔