SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اپنے باڈی گارڈ سے شادی کرلی

امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اپنے باڈی گارڈ سے شادی کرلی
29 January 2021 - 5:11

نیویارک (این پی جی میڈیا)امریکی اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے اپنے باڈی گارڈ سے شادی کرلی۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوبز کی دنیا میں بے واچ بیوٹی کے نام سے شہرت رکھنے والی اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے کووڈ – 19 کے دوران چھٹی شادی کے لیے اپنے باڈی گارڈ ڈین کا انتخاب کیا۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ڈین سے گزشتہ ماہ اس وقت شادی کی جب لوگ کرسمس منا رہے تھے۔

53 سالہ پامیلا اینڈرسن نے چھٹی شادی کے لیے اپنے دادا دادی کی جگہ کا انتخاب کیا۔ اس ضمن میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اسی جگہ ان کے والدین کی بھی شادی ہوئی تھی جو اب تک برقرار ہے اور وہ دونوں ساتھ رہتے ہیں۔

بے واچ بیوٹی پامیلا اینڈرسن نے اس سے قبل بیٹ مین کے پروڈیوسر جان پیٹر سے پانچویں شادی کی تھی لیکن صرف 12 روز کے بعد ہی ان کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

امریکی اداکارہ نے اس سے پہلے ٹامی لی، کڈ راک اور رک سیلمون سے بھی شادی کی تھی۔ پوک پلیئر رک سیلمون سے پامیلا اینڈرسن نے دو مرتبہ شادی کی اور دونوں مرتبہ ان کے درمیان علیحدگی ہوئی۔

ہالی وڈ اداکارہ الزبتھ ٹیلر فلمی دنیا میں جہاں اپنی اداکاری کے حوالے سے مشہور تھیں وہیں انہیں نصف درجن سے زائد شادیاں کرنے کی وجہ سے بھی شہرت حاصل تھی۔
بچپن سے فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ الزبتھ ٹیلر نے اپنی زندگی میں آٹھ شادیاں کی تھیں۔ الزبتھ ٹیلر کی اداکار رچرڈ برٹن سے دو مرتبہ شادیاں ہوئی تھیں۔

الزبتھ ٹیلر کا 2011 میں اس وقت انتقال ہوا تھا جب وہ 79 سال کی تھیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے انتقال کی وجہ دل کا عارضہ تھا جو انہیں لاحق تھا۔