SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

پاکستان میں مزید 46افراد جاں بحق،1ہزار 644نئے کیسز رپورٹ

پاکستان میں مزید 46افراد جاں بحق،1ہزار 644نئے کیسز رپورٹ
29 January 2021 - 5:05

اسلام آباد( این پی جی میڈیا)عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 46افراد جاں بحق ہوئے اور ایک ہزار 644 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار560 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار31 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 96 ہزار745 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 726 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 41 ہزار176، خیبرپختونخوا66 ہزار451، سندھ 2 لاکھ 44 ہزار340، پنجاب ایک لاکھ 56 ہزار404، بلوچستان 18 ہزار798، آزاد کشمیر8 ہزار953 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 681 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار969، خیبر پختونخوا ایک ہزار879، اسلام آباد476، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 194 اور آزاد کشمیر میں259افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت کیسزمیں نمایاں کمی ہوئی اور شرح تین اعشار نو فیصد ہوگئی ہے۔صورتحال دس نومبر سے قبل کے حالات کی جانب واپس آگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر کے مطابق کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.68 فیصد ہے۔ اسلام آباد میں 1.18فیصد، خیبرپختونخوا5.25، پنجاب5.97 اور سندھ میں مجموعی طور پر مثبت کیسز کی شرح 10.23 فیصد ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.97، بلوچستان3.52 اور گلگت بلتستان میں 0.56 فیصد ہے۔