ملتان: پولیس نے بوسن روڈ پر تنہا گاڑی چلانے والے کم سن بچے کا پتہ لگالیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچے کے والد مظہر عباس نے پولیس کو بتایا کہ ان کا 6 سال کا بیٹا فہد ان کی غیر موجودگی میں گاڑی لے کر نکل گیا تھا۔
پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔ 3 روز قبل بوسن روڈ پر گاڑی چلاتے ہوئے کم سن بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ چند روز پہلے سوشل میڈیا کی زینت ایک لینڈ کروزر بنی جسے نہایت کم عمر بچہ مشہور شہر کی مصروف ترین سڑک پر چلا رہا تھا۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس اس کم سن بچے کی تلاش میں لگ گئی تھی۔