SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ انگلش میں ہے، پٹواری آج خوب لڈیاں ڈالیں گے،شہباز گل

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ انگلش میں ہے، پٹواری آج خوب لڈیاں ڈالیں گے،شہباز گل
28 January 2021 - 9:57

اسلام آباد(این پی جی میڈیا) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ انگلش میں ہے، سو پٹواری آج خوب لڈیاں ڈالیں گے، ان کو کل سمجھ آئے گی کہ یہ رپورٹ ہمارے زمانے کے ڈیٹا پر مرتب ہوئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر پانے بیان میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اس کے حواری ٹرانپرنسی انٹرنیشنل کی 2019 کی رپورٹ کے پیچھے اپنے گندے گناہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، قوم کو یہ پتہ ہونا چاہئیے کہ کہ یہ ن، پی اور فضل کی کرپشن کا گند ہے، کیوں کہ رپورٹ کے لئیے جو ڈیٹا استعمال ہوا وہ 2017، 2018 اور 2019 میں پبلش ہوا۔