SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

اروشی روٹیلا کی ویڈیو وائرل،8لاکھ سے زائد بار دیکھی جاچکی

اروشی روٹیلا کی ویڈیو وائرل،8لاکھ سے زائد بار دیکھی جاچکی
28 January 2021 - 8:50

ممبئی (این پی جی میڈیا)بالی ووڈ کی مشہور ماڈل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایئرپورٹ پر لوگوں سے کہا کہ آپ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voompla (@voompla)

 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکائونٹ پر اروشی روٹیلا نے ایئرپورٹ سے باہر آتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔ اس دوران فوٹوگرافرز ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے۔

اس دوران کچھ لوگوں نے کہا کہ میڈم آپ کو ایئرپورٹ پر پہلی مرتبہ ساڑھی میں دیکھ رہے ہیں جس پر اداکارہ نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔

اس گفتگو کے دوران اروشی روٹیلا انتہائی خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیںجبکہ اس ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

اروشی روٹیلا کا گانا ایک ڈائمنڈ دا ہار لادے یار ریلیز ہوا جس کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کافی پسند کیا گیا۔

اداکارہ فلم پاگل پنتی میں بھی نظر آچکی ہیں ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ پلکت سمراٹ ، انل کپور ، جان ابراہم ، الیانا ڈی کروز اور کرتی کھربندا اہم رول میں تھے ۔

اروشی روٹیلا نے اپنی سالگرہ پر بھی ایک بولڈ تصویر شیئر کرکے مداحوں کو مبارکباد دی تھی جو کہ کافی وائرل بھی ہوئی تھی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اروشی روٹیلا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کے دل پر بجلیاں گراتی رہتی ہیں۔

خیال رہے کہ اروشی روٹیلا 25جنوری 1994 کو اترکھنڈ بھارت میں پیدا ہوئی جبکہ ان کو 2015 میں مس یونیورس کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

اداکارہ نے اپنی بالی ووڈ فلم کا ڈیبیو 2013 میں سنگھ ساب دی گریٹ سے کیا جبکہ اس کے علاوہ انہوں نے فلم صنم رے،گریٹ گرینڈ مستی ،ہیٹ سٹوری 4 اور پاگل پنتی میںاپنی اداکاری سے مداحوں کے دل میں بڑے کم عرصے میں جگہ بنالی۔