SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ایف بی آرنے انکم ٹیکس اپیلز کی ای فائلنگ میں مشکلات کے حل کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کردی

ایف بی آرنے انکم ٹیکس اپیلز کی ای فائلنگ میں مشکلات کے حل کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کردی
28 January 2021 - 7:21

لاہور( این پی جی میڈیا) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے انکم ٹیکس اپیلز کی ای فائلنگ میں مشکلات کے حل کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کردی۔

ایف بی آرکی جانب سے قانونی اورٹیکنیکل مسائل کیلئے دوفوکل پرسنز کی تعیناتی کی گئی ہے جوٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس اپیلزکی ای فائلنگ میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے کرداراداکریںگے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری (اپیلز)محمدنبیل رانا قانونی معاملات جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایم آئی ایس آئی ٹی وونگ محمد علی ٹیکنیکل مسائل کے حوالے سے فوکل پرسن ہوںگے۔