SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

امریکا میں حملوں کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری کردیا گیا

امریکا میں حملوں کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری کردیا گیا
28 January 2021 - 7:01

واشنگٹن: ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے ملک بھرمیں دہشتگردی کا خطرات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ داخلہ کا کہنا ڈونلڈ ٹرمپ کی ہارکو مسترد کرنے والے عناصر ایک بار پھر سے ملک میں دہشتگردانہ کارروئیوں کا آغاز کر سکتے ہیں۔

امریکی محکمہ داخلہ کی ممکنہ دہشت گردی سے متعلق جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق نظریاتی محرکات کی بنا پر بعض شر پسند عناصر تشدد پر اکسانے کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ وہی شرپسند عناصر ہیں جو  موجودہ حکومت کا قانونی اختیار تسلیم نہیں کرتے، انہیں انتقال اقتدار پر بھی اعتراضات ہیں اور اسی طرح کے اپنے دیگر غلط تصورات پر بضد ہیں۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد امریکا میں ان کے حمایتی کافی مشتعل نظر آتے ہیں اور انکی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔

اس سے قبل مظاہرین نےکیپٹل ہل پر بھی دھاوا بولا تھا اور سیکیورٹی اہلکاروں کیساتھ جھڑپوں میں ایک خاتون سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔