SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

صدر جو بائیڈن کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے اہم فیصلہ معطل کر دیا

صدر جو بائیڈن کو بڑا جھٹکا، امریکی عدالت نے اہم فیصلہ معطل کر دیا
27 January 2021 - 13:13

نیویارک: صدر جو بائیڈن کو بڑا جھٹکا ، امریکی عدالت نے تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ معطل کر دیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں انسانی حقوق کے کچھ گروپوں نے صدر جوبائیڈن کا 100 روز کیلئے تارکین وطن کی ملک بدری روکنے کا فیصلہ اعلیٰ عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکی عدالت کے فیڈرل جج نے صدر جوبائیڈن کے اس فیصلے کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کے دور میں تعینات کیے جانے والے ٹیکساس کے ڈسٹرکٹ جج نے ایک عارضی پابندی کا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں صدر جو بائیڈن کی پالیسی پر عملدرآمد کو ملک گیر سطح پر 14 روز کیلئے روکنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی جج کا کہنا تھا کہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ تارکیں وطن کے معاملے پر کوئی مضبوط اور معقول وجہ بتانے میں ناکام ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن کی انتظامیہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرے گی۔