اسلام آباد(این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو پی ڈی ایم کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کاانجام وہی ہوتا ہے جو آج پی ڈی ایم کا ہے۔
جس سیاست کی بنیاد اہلیت کی بجائے خاندانی وراثت پر قائم ہو تو اس کاانجام وہی ہوتا ہےجو آج پی ڈی ایم کاہے۔اس اتحادکی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگےلگانے سے باز نہ آئے۔عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) January 27, 2021
شبلی فراز نے کہا کہ اس اتحادکی بربادی کے ذمہ داران دو نومولود سیاسی وارث ہیں جو اپنے بڑوں کو بھی آگیلگانے سے باز نہ آئے، عمران خان پاکستان بناتا رہے گا، سیاسی مخالف اپنی پارٹیاں تباہ کرتے رہیں گے۔