SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

اسپیس ایکس کمپنی نے 143 سیٹلائٹ مدار میں بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

اسپیس ایکس کمپنی نے 143 سیٹلائٹ مدار میں بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا
27 January 2021 - 5:10

نیو یارک: اسپیس ایکس کمپنی نے اپنے ایک ہی راکٹ سے 143 سیٹلائٹ مدار میں بھیجنے کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔
خیال رہے کہ اسمال سیٹ رائیڈ شیئر پروگرام کا مقصد ایک ہی جست میں سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجنا ہے ، جنھیں مختلف مقاصد کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
24 جنوری کو ٹرانسپورٹر ون مشن کے تحت فالکن نائن راکٹ بوسٹر نے کیپ کناورل خلائی اڈے سے اڑان بھری ، جس کے اوپر سیٹلائٹ عین اسی طرح لگائے گئے تھے جس طرح سپر اسٹور کے خانوں میں اشیا رکھی جاتی ہیں۔
اس پے لوڈ میں 133 سیٹلائٹ امریکی حکومت اور نجی کمپنیوں کے تھے جبکہ دس بڑے سیٹلائٹ کا تعلق اسٹارلنک پروگرام سے ہیں اور اس کی بدولت انٹرنیٹ کی عالمی سہولت فراہم کی جائے گی۔