SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

اٹلی کے وزیر اعظم عوامی احتجاج کے باعث مستعفی

اٹلی کے وزیر اعظم عوامی احتجاج کے باعث مستعفی
26 January 2021 - 16:16

روم: اٹلی کے وزیر اعظم گوئسیپ کونٹے عوامی مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، وہ ملک میں کورونا پر قابو پانے میں ناکام رہے تھے جس پر انہیں عوام ردعمل کا سامنا تھا ۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے ویراعظم گوئسیپ کونٹے نے کورونا وبا پر ناقص کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے صدر سرجیو ماتا ریلا کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا تاہم صدر نے انہیں نئی حکومت کی تشکیل تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے جس کا فیصلہ دو میں متوقع ہے۔
اٹلی کے وزیراعظم کو کورونا وبا کٰیخلاف غیر مؤثر پالیسی اختیار کرنے پر شدید عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔ 85 ہزار سے زائد افراد کی کورونا وائرس سے ہلاکت پر ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔
مظاہرین نے وزیراعظم گوئسیپ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا جس سے اُن کی کمزور اتحادی حکومت کے استحکام میں مشکلات بڑھ گئی تھیں اور دو روز قبل ہی صدر نے حکومت کو مضبوط کرنے پر زور دیا تھا۔
صدر کی واضح ہدایت کے باوجود وزیراعظم اتحادیوں کو منانے میں ناکام رہے اور سینیٹ میں اپنی اکثریت کھو بیٹھے جس کے بعد اُن کے پاس گھر جانے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا تھا۔ایک بیان میں مستعفی وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت مضبوط اور عوامی مفاد میں فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہوگی۔