SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

کراچی ٹیسٹ ، فواد عالم اور اظہر علی نے پاکستانی بیٹنگ کو مکمل تباہی سے بچالیا

کراچی ٹیسٹ ، فواد عالم اور اظہر علی نے پاکستانی بیٹنگ کو مکمل تباہی سے بچالیا
26 January 2021 - 15:24

کراچی:جنوبی افریقی بائولرز کے سامنے قومی بلے باز فواد عالم اور اظہر علی ڈٹ گئے اور پاکستانی بیٹنگ کو مکمل تباہی سے بچا لیا جبکہ شاہینوں کی مہمان ٹیم کے خلاف پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 33 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کی۔

دن کے آغاز میں فواد عالم اور اظہر علی دونوں نے محتاط انداز اپنایا اور ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقی باؤلرز کا ڈٹ کر سامنا کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ، جنوبی افریقہ کی طرف سے اننگز کا آغاز ڈین الگر اور ایڈین مارکرم نے کیا اور پہلے اوور میں ہی جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم ایڈین مارکرم 13 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔تیسرے نمبرپر بیٹنگ کے لیے آنے والے راسی وین ڈیر ڈوسن 17 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے۔ سابق کپتان فاف ڈوپلسی بھی 23 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور کپتان کوئنٹن ڈی کاک بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے وہ 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈوسن کے بعد ٹیمبا باووما بھی رن آؤٹ ہوئے، وہ صرف 17 رنز ہی بناسکے۔

بلے باز ڈین ایلگر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی تاہم وہ 58 رنز بنانے کے بعد اسپنر کا شکار بن گئے۔ کیشو مہاراج کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے۔ کاگیسو ربادا نے پاکستانی بولنگ کے خلاف مزاحمت کی کوشش کی اور 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تاہم دوسرے اینڈ سے کوئی بھی ٹیل اینڈر زیادہ دیر وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ 3، شاہین آفریدی اورنعمان نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان کی اننگ کا آغاز بھی مایوس کن رہا،دونوں اوپنر صرف15 رنز کے اسکور پر پولین لوٹ گئے۔ اوپنر عابد علی نیوزی لینڈ میں ناکامی کا سفر جاری رکھااور جنوبی افریقہ کے خلاف صرف4 رنز بناکر روباڈا کی گیند پر بولڈ ہوگئے،5 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد ڈبیو کرنے والے عمران بٹ بھی صرف9 رنز بناکر روباڈا کا شکار بننے، انہیں متبادل پیٹرسن نے کیچ آؤٹ کیا۔

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 14 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم میچ کھیلنے کے لیے اتری ہے۔ جنوبی افریقہ نے 2007 میں جب پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔