SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

اداکار علی عباس بھی عالمی وبا کا شکار، چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل

اداکار علی عباس بھی عالمی وبا کا شکار، چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل
26 January 2021 - 12:19

کراچی: پاکستان کے مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور اداکار علی عباس بھی عالمی وبا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اداکار علی عباس نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا کہ ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں نے اُن میں عالمی وبا کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں مجھے آپ کے پیار اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔
اپنے پیغام میں علی عباس نے مزید کہا کہ کبھی کبھی اپنی مصروف ترین زندگی پر روشنی ڈالنا کافی ضروری ہوتا ہے اور قسمت نے مجھے آگلے 15 دنوں کیلئے یہ موقع فراہم کیا ہے۔
خیال رہے کہ اداکار علی عباس کی اس پوسٹ کے بعد شوبز انڈسٹری کی متعدد شخصیات سمیت ان کے چاہنے والوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کے مہلک وار جاری ہیں جس کے باعث مزید 58 افراد انتقال کر گئے ہیں اور اموات کی تعداد 11 ہزار 376 ہو گئی ہے۔
24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 873 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 5 لاکھ ، 35 ہزار ، 914 ہو گئی۔