SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بھارتی کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج

بھارتی کسانوں کی ٹریکٹر ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج
26 January 2021 - 7:44

نئی دہلی: بھارت کے یوم جمہوریہ پر کسانوں کی جانب سے نکالی گئی ٹریکٹر ریلی پر بھارتی پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کسانوں کی ریلی کو روکنے کیلئے غازی آباد سے نئی دہلی کی طرف تمام راستیں بند ہیں اور سرحد کے قریب کسانوں کو روکنے کےلیے بڑی رکاؤٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب جب کسانوں نے پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو بھارتی فورسز کی جانب سے کسانوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔

کسان رکاوٹیں توڑ کرٹریکٹرز کے ساتھ دہلی میں داخل ہو گئے ہیں جبکہ اس دوران پولیس سے جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہریانہ، راجستھان، پنجاب اور یوپی سمیت کئی ریاستوں سے قافلوں کی دارالحکومت آمد جاری ہے۔

بھارتی حکومت کا موقف ہے کہ اس ریلی کے لیے کسی دوسرے دن کا بھی انتخاب کیا جا سکتا تھا، 26 جنوری کو کسانوں کی ریلی ملک و قوم کے لیے شرمندگی کا باعث ہو گی۔