SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں مکمل ، کسانوں کے خوف سے لال قلعہ بند

ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں مکمل ، کسانوں کے خوف سے لال قلعہ بند
26 January 2021 - 3:53

نیو دہلی: بھارت میں کسانوں نے مودی سرکار کو آنکھیں دکھانے کے لیے دہلی میں ٹریکٹر مارچ کی تیاریاں مکمل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم جمہوریہ پر کسانوں نے بھارتی فوج کی پریڈ کے جواب میں متوازی پریڈ کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ کسانوں کے خوف سے لال قلعہ بند کرکے پریڈ کا روٹ کم کر دیا گیا ، دہلی میں کرفیو جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔ ہزاروں سیکیورٹی اہلکار ٹریکٹر مارچ روکنے کے لیے گشت کر رہے ہیں۔

کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں نے بھارتی فوج کی پریڈ کے متوازی پریڈ کے لیے لاکھوں ٹریکٹرز فراہم کر دیئے ۔ خواتیں کے ٹریکٹرز کی الگ قطار ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنگو بارڈر ، ٹکری اور غازی پور سے ٹریکٹر پریڈ کا آغاز ہو گا ، احتجاجی کسانوں کے سربراہ درشن پال نے یکم فروری سے بھارتی پارلیمنٹ کی طرف مارچ کا اعلان بھی کر دیا۔