SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

طالبہ کو اغوا کرنے ، جبری زیادتی اور پورن وڈیوز بنانے والے میاں بیوی کو سزائے موت

طالبہ کو اغوا کرنے ، جبری زیادتی اور پورن وڈیوز بنانے والے میاں بیوی کو سزائے موت
25 January 2021 - 13:21

راولپنڈی: ایم ایس سی طالبہ کو اغوا، کرنے ، جبری زیادتی اور پورن وڈیوز بنانے والے میاں بیوی اپنے انجام کو پہنچ گئے ، عدالت نے ملزم قاسم جہانگیر اور اس کی بیوی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور عمر قید کی سزائیں سنادیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہانگیر گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم قاسم جہانگیر کو جبری زیادتی، پورن وڈیوز بنانے کے جرم پر سزائے موت دی، اغوا کیس میں مجرم کو عمر قید جبکہ وڈیو اپ لوڈ کرنے پر 3 سال قید اور مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔عدالت نے مجرم کی بیوی کرن جہانگیر کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

میاں بیوی نے طالبہ کو اغوا کرکے اس کے ساتھ جبری زیادتی کرتے ہوئے اس کی پورن وڈیو بنا کر وائرل کر دی تھی۔قاسم جہانگیر پر ایم ایس سی کی طالبہ سمیت 45 بچیوں کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کا کیس ہے۔ وہ اور اس کی اہلیہ نازیبا ویڈیوز آن لائن یا دیگر ذرائع سے فروخت کرتے رہے۔