SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ننھے بچے کرکٹر والد کو ٹی وی پر دیکھتے ہی خوشی سے جھوم اٹھے

ننھے بچے کرکٹر والد کو ٹی وی پر دیکھتے ہی خوشی سے جھوم اٹھے
25 January 2021 - 12:16

دبئی: آئرلینڈ کے آل راؤنڈر کیون اوبرائن کو ان کے بچے ٹی وی پر دیکھ کر خوشی سے جھوم اٹھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق آئرش کرکٹر کیون اوبرائن کو ٹی وی پر میچ کھیلتا دیکھ کر ان کے کمسن بیٹے اور بیٹی خوشی سے نہال ہوگئے، ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیون اوبرائن کا کمسن بیٹا اور بیٹی ٹی وی کے قریب جاکر والد کو ہاتھ لگا کر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

آئرش کرکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بچے میرے لیے سب کچھ ہیں‘۔

ویڈیو کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر 30 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں، صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خوب سراہا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ان بچوں کے لیے کتنا سنہری لمحہ ہے ان کی خوشی دیدنی ہے، ایک اور صارف نے لکھا کہ بچوں خصوصاً بیٹیوں کے لیے والد ہمیشہ سپر ہیرو ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ اور افغانستان کے درمیان میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلا جارہا تھا۔