SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

انڈونیشیا نے ایران کا بحری جہاز تحویل میں لے لیا، عملہ گرفتار

انڈونیشیا نے ایران کا بحری جہاز تحویل میں لے لیا، عملہ گرفتار
25 January 2021 - 10:41

جکارتہ: انڈونیشیا نے غیر قانونی طور پر تیل کی منتقلی کے الزام لگاتے ہوئے ایرانی بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے جبکہ عملے کے61 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشین کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئےاپنی بحری حدود سے گزرنے والے ایرانی بحری جہاز کو پکڑلیا ہے جس کے ذریعے مبینہ طور پر خام تیل منتقل کیا جا رہا تھا۔

ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ کہ خام تیل کی غیر قانونی منتقلی کا شبہ ہو نے  پر عملے کو قومی جھنڈے دکھانے کو کہا گیا تاہم انہوں نے نہ صرف جھنڈے نہیں دکھائے بلکہ خود کار شناختی نظام کو بھی بند کردیا۔

انکا کہنا ہے کہ صوبہ کلیمانتان کے سمندر میں پکڑے گئے آئل ٹینکرز سے لدے بحری جہاز کو مزید تفتیش کے لئے صوبہ رائو باتم جزیرے منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب بحری جہاز کو تحویل میں لینے سے متعلق ایران نے انڈونیشین حکام سے رابطہ کیا ہے۔