SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

غیرملکی سرمایہ کاری کے میدان میں چین نے امریکا کو پچھاڑ دیا

غیرملکی سرمایہ کاری کے میدان میں چین نے امریکا کو پچھاڑ دیا
25 January 2021 - 10:11

بیجنگ: نئی غیرملکی سرمایہ کاری کے میدان میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین نے کئی عشروں سے غیرملکی سرمایہ کاری میں نمبر ون امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق 2020 میں امریکا میں نئی سرمایہ کاری 49 فیصد تک گرگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق سرمایہ کاری میں4 فیصد اضافے نے چین کو دوسرے سے پہلے نمبر پرپہنچا دیا جب کہ کورونا وبا کے دور میں سرمایہ کاری کا رخ مشرق کی جانب بڑھ گیا۔