SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
25 January 2021 - 6:55

لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی نئی لہر برقرار رہے گی۔

محکمہ موسیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ سورج کی کرنیں پڑتے ہی لاہور پر چھائے دھند کے بادل چھٹ گئے ، سردی کی لہر جاری ہے ، آج درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ سے سرد ہواؤں کا نیا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا ، کراچی کا درجہ حرارت سنگل دیجٹ پر آگیا، رات درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

بالائی علاقوں میں بھی سردی کی شدت برقرار ، لہہ ، استور منفی 13 ، کالام منفی 12 ، گوپس میں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب لندن میں راتوں رات درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا اور بعد میں برفباری شروع ہوگئی۔ جہاں شدید برفباری کے باعث ٹریفک کی روانی سمیت نظام زندگی میں خلل پڑا ، وہیں بچوں نے ان لمحات کو خوب انجوائے کیا۔ سفید چادر اوڑھے اپنے گھر اور اردگرد کے ماحول کو دیکھ کر بچے بے حد محظوظ ہوئے، ‘اسنومین’ بھی بنائے۔ محکمہ موسمیات نے منگل تک برفباری اور درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی کی ہے۔