SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

دلی میں پاکستان زندہ باد کےنعرے لگ گئے،3لڑکیوں سمیت 6 افراد گرفتار

دلی میں پاکستان زندہ باد کےنعرے لگ گئے،3لڑکیوں سمیت 6 افراد گرفتار
24 January 2021 - 15:35

دلی(این پی جی میڈیا) بھارتی یوم جمہوریہ سے دو دن پہلے دلی میں پاکستان زندہ باد کےنعرے لگ گئے، چھے افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

دلی کے خان مارکیٹ کا میٹرو سٹیشن پاکستان زندہ باد کےنعروں سے گونج اٹھا، چند نوجوان چھوٹے بائیکس پر آئے اور نعرے لگا کر چلے گئے جس کے بعد پولیس میں کھلبلی مچ گئی، 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارافراد میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں، پولیس ان کے گھر والوں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے۔