SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

امارات کے ولی عہد کی ملاقات وزیر اعظم عمران خان سے کب ہو گی؟

امارات کے ولی عہد کی ملاقات وزیر اعظم عمران خان سے کب ہو گی؟
23 January 2021 - 14:23

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نجی دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اس دورے میں اماراتی ولی عہد نہ ہی وزیراعظم عمران خان سے ملیں گے اور نہ ہی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق محمد بن زید النہیان کے ہمراہ بحرین کے فرمارواں حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ بھی پاکستان کے نجی دورے پر پہنچے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان اور بحرین کے فرمارواں حماد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ پاکستان میں شکار کی غرض سے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق عرب رہنما پاکستان میں قیام کے دوران بلوچستان کے علاقوں میں تلور کا شکار کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عرب رہنماؤں کے دورہ پاکستان کے دوران سرکاری سطح پر کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندیاں عائد ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندیوں کی وجہ عالمی وبا بتائی جاتی ہے۔