SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

امریکی وزیر دفاع کا پہلا غیر ملکی رابطہ،نیٹو کے سربراہ سے افغان،عراق امور پر تبادلہ خیال

امریکی وزیر دفاع کا پہلا غیر ملکی رابطہ،نیٹو کے سربراہ سے افغان،عراق امور پر تبادلہ خیال
23 January 2021 - 12:06

واشنگٹن: امریکا میں نئی انتظامیہ کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نیٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ سے عراق اور افغانستان سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنھبالنے کے بعد ان کے وزیر دفاع کا یہ پہلا غیر ملکی رابطہ ہے جس میں انہوں نے دو حساس ممالک کے بارے میں نیٹو کے سربراہ سے بات چیت کی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر دفاع اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے جمود کی موجودہ صورت حال خاص طور پر نیٹو کے لیے مضبوط دفاعی پوزیشن برقرار رکھنے اور افغانستان اور عراق میں مشنوں کے تسلسل کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولوان نے اپنے افغان ہم منصب حمداللہ مھیب کے ساتھ فون پر گفتگو کے دوران مذکورہ معاہدے پر نظر ثانی کے امریکی عزم کے بارے میں آگاہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ دوحا میں طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکا نے اعلان کیا تھا کہ وہ مئی 2021 تک اپنی تمام افواج کو افغانستان سے واپس بلا لے گا جبکہ طالبان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ پر تشدد کارروائیاں روک دیں گے اور افغان حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے۔