کراچی(این پی جی میڈیا) کراچی کے خوشگوار موسم سے پروٹیز کا چہرہ کھل اٹھا۔پاکستان کے ٹور پر آنے والی جنوبی افریقی ٹیم کراچی کے خوشگوار موسم سے کافی محظوظ ہورہی ہے،انھوں نے اسے پہلے ٹیسٹ میں اپنے لیے بہتر بھی قرار دے ریا۔
Pakistan and @OfficialCSA team training session at the NSK!#PAKvSA #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/iy0mcZafx1
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 23, 2021
سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ایڈرین لی روئکس نے ایک جنوبی افریقی ویب سائٹ کو انٹرویو میں کہاکہ کراچی کا موسم کافی خوشگوار اور دن کے وقت درجہ حرارت 20 سے 30 سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے، یہ چیز حقیقت میں ہمارے لیے پلس پوائنٹ ہے، باقی پاکستان میں جو پابندیاں، بائیوببل اور دوسری جو مشکلات ہیں ان کا باقی دنیا میں بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے ایڈرین لی روئکس نے کہاکہ فاسٹ بولرز ہمیشہ ہی انجریز کی زد میں رہتے ہیں، اس لیے ٹیسٹ میچ کے لیے میدان میں اترنے سے قبل انھیں مخصوص تعداد میں بائولنگ کی ضرورت ہوتی ہے، کوویڈ میں یہ چیز کسی چیلنج سے کم نہیں، نومبر میں ہمارے کھلاڑیوں نے فرنچائز 4روزہ ایونٹ میں حصہ لیا جبکہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں بھی ان کی پرفارمنس کافی اچھی رہی، ہم یہاں پر بھی خاص طور پر فاسٹ بولرز کی فٹنس پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔