SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ٹرمپ پر حملے کی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاونٹ بند

ٹرمپ پر حملے کی دھمکی پر ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاونٹ بند
23 January 2021 - 7:04

دنیا کی مشہور ترین مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پرایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کا ٹوئٹر اکاونٹ معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، دھونس دھمکی اور تشدد پر اکسانے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کردیا۔

 

 

قبل ازیں ایرانی رہبر اعلیٰ کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی جس میں  دیکھا گیا کہ سابق امریکی صدر ٹرمپ سے مشابہت رکھنے والا شخص گالف کھیل رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ زمین پر ڈرون کا سایہ پڑ رہا ہے۔

اس پوسٹ کیساتھ فارسی زبا میں یہ بھی لکھا تھا کہ ’انتقام ناگزیر ہے، جنرل قاسم سلیمانی کے قاتل اور اُس قتل کا حکم دینے والے سے بدلہ لیں گے جبکہ قاسم سلیمانی کے جوتے بھی قاتل سے زیادہ معزز ہیں اور اس ایک غلطی پر بدلہ لیں گے‘۔

تاہم ٹوئٹر نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایرانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای سے منسوب اکاؤنٹ کو بند کیا ہے، جو کہ جعلی تھا