تل ابیب( این پی جی میڈیا) اسرائیلی جیل میں 14 سال سے قید فلسطینی باشندے کی اچاک موت واقع ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جیل میں جاں بحق ہونیوالے قیدی کی موت کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں۔ اسرائیلی جیل حکام کے مطابق 45 سالہ فلسطینی باشندہ تل ابیب میں قید تھا۔ فلسطینی قیدی کو موت سے ایک روز قبل کرونا کی ویکسین بھی دی گئی تھی۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونیوالا قیدی 6 بچوں کا باپ تھا اور اسے پہلے سے بھی کچھ بیماریاں لاحق تھیں لہٰذا اس کی موت کی کوئی خاص وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے تاہم قیدی کی موت کی وجوہات کا پتا چلایا جائیگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جیل میں جاں بحق ہونے والا فلسطینی قیدی 2006 سے قید میں تھا اور اپنی 25 سالہ قید کاٹ رہا تھا۔