SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

اس سال امتحان ہر حال میں ہوں گے: وزیر تعلیم سعید غنی

اس سال امتحان ہر حال میں ہوں گے: وزیر تعلیم سعید غنی
22 January 2021 - 10:31

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال امتحان ہر حال میں ہوں گے ، اس سال کسی صورت بچوں کو بغیر امتحان پاس نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند ہونے سے سلیبس کور کرنا مشکل ہوتا ہے ، ارکان کا اتفاق ہے امتحان میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے۔ جب تعلیمی ادارے بند ہوں تو مشکل سے 60 فیصد سلیبس ہی پڑھایا جا سکے گا ۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ جو 60 فیصد سلیبس ہے بچوں کو بہتر انداز میں پڑھایا جانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ غیر معمولی حالات کو مد نظر رکھ کر غیر معمولی فیصلے کرنا ہوں گے ، حکومت نے تعلیمی امتحانی شیڈول کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ یکم فروری سے پہلے ہم اپنا پلان دینا چاہتے ہیں ، ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کی اگلی میٹنگ 30 جنوری کو ہوگی ، کمیٹی ایک ہفتے میں رواں اور اگلے برس کا شیڈول بنا کر دے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں عالمی وبا کی ٹیسٹنگ کی رفتار بڑھائی جائے گی ، پہلے سے طے ہے ہر جماعت میں 50 فیصد طلبا اسکول آئیں گے ، چھوٹے نجی اسکولز کیلئے سود سے پاک قرض دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ فیسوں میں 20 فیصد ڈسکاؤنٹ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تھا۔