لاہور(این پی جی میڈیا)ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمران فرحت پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے آخری میچ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوجائیں گے جبکہ وہ 26 جنوری کو خیبر پختونخواہ کے خلاف آخری میچ کھیلیں گے ۔
عمران فرحت نے اپنے فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے جبکہ وہ آئندہ سیزن میں کوچنگ کے شعبے سے منسلک ہوجائیں گے۔
یاد رہے کہ عمران فرحت نے 40 ٹیسٹ میچوں میں 2400 رنز سکور کئے ،اوپنر نے 58 ایک روزہ میچوں میں 1719 رنز بنائے ،سات ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز میں عمران فرحت نے 76 رنز بنائے ۔
کرکٹر نے 230 فرسٹ کلاس میچوں میں 15ہزار سات سو نوے رنز بنائے ،220 لسٹ اے میچز میں بلے بازنے 7401 رنز سکور کیے جبکہ 69 ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی 1636 رنز بنائے۔