SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ،آباد کاروں نے تلمودی رسومات ادا کیں

اسرائیلی پولیس کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ،آباد کاروں نے تلمودی رسومات ادا کیں
22 January 2021 - 7:04

مقبوضہ بیت المقدس (این پی جی میڈیا)مقبوضہ بیت المقدس میں لاک ڈائون کے باوجود اسرائیلی پولیس اور یہودی آبادکاروںکے ایک گروپ نے مسجد اقصی پردھاوا بولا،آبادکاروں نے پولیس کی کڑی سکیورٹی میں تلمودی رسومات ادا کیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی حکام کی پولیس مسجد اقصیٰ کے مغاربہ دروازے سے مسجد کے احاطے میں داخل ہوگئی۔

پولیس کے جلو میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے آبادکاروں نے مسجد کے احاطے میں تلمودی رسومات ادا کیں۔