SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

بھارتی ریاست کرناٹکا میں دھماکا، 10 افراد ہلاک

بھارتی ریاست کرناٹکا میں دھماکا، 10 افراد ہلاک
22 January 2021 - 6:43

نئی دہلی (این پی جی میڈیا) بھارتی ریاست کرناٹکا میں ہونیوالے خوفناک ڈائنامائیٹ دھماکے میں دس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ دھماکا کرناٹکا کے علاقے شیوموگا میں ایک بارود سے بھرے ٹرک میں ہوا۔ جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ شیوموگا سے متصل علاقوں میں زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔

بھارتی قانون نافذ کرنیوالی ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ٹرک مالک کو تحویل میں لے کرتحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔