SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 39 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 39 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی
21 January 2021 - 15:27

کراچی:(این پی جی میڈیا)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے کے دوران 39 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی سے 20 ارب 12 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادو شمار کے مطابق 15جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب51 کروڑ 90 لاکھ ڈالرسے گھٹ کر20 ارب 12 کروڑ 3 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
جن میں مرکزی بینک کے ذخائر 38 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کی کمی سے 13 ارب 40 کروڑ ڈالر سے گھٹ کر 13 ارب 1 کروڑ 38 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر1 کروڑ 25 لاکھ ڈالرکی کمی سے7 ارب 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے۔