SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے دی
21 January 2021 - 13:50

لاہور : پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کےحوالےسےبڑافیصلہ کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کےانعقادکی الیکشن کمیشن کوتاریخ دے دی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات رواں سال ستمبر تک منعقد کرادیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیرقانون پنجاب نے انتخابات کرانےکےلئے ستمبرکی تاریخ دی ، پہلےمرحلےمیں صوبےمیں ولیج کونسل کےانتخابات کرائے جائیں گے۔پنجاب میں ولیج کونسل کی تعداد25ہزارسے کم کرکے8ہزارکرنےکافیصلہ کیا ہے ، راجہ بشارت نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال مرحلہ واربلدیاتی انتخابات کےعمل کویقینی بنائےگی۔

دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا،جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے ، اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ،کےپی نمائندےنےبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سےآگاہ کیا، پنجاب نےالیکشن کمیشن کوبلدیاتی انتخابات ستمبر2021میں کرانے کا عندیہ دے دیا ہے اور بلوچستان حکومت نے بلدیاتی انتخابات پرعدالت سےحکم امتناع لے رکھا ہے جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کامعاملہ مردم شماری کی وجہ سے رکا ہوا ہے۔