SON DAKİKA

Naya Pakistan Global

چین نےٹرمپ کے قریبی ترین ساتھیوں پرپابندیاں عائد کردیں

چین نےٹرمپ کے قریبی ترین ساتھیوں پرپابندیاں عائد کردیں
21 January 2021 - 8:56

بیجنگ: چین نے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ٹرمپ کے دیگر 28قریبی ترین ساتھیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  چین کی جانب سے یہ پابندی نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف بردارے کے روز عائد کی گئی۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ان میں ٹرمپ کے سابق مشیر تجارت پیٹر نوارو، قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ برائن، مشرقی ایشیا کے لیے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈیوڈ اسٹیلول، سیکرٹری صحت الیکس ایزر اور اقوام متحدہ میں امریکا کے نمائندے کیلی کرافٹ بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ چین نے ٹرمپ کے سابق مشیران جون بولٹن اور سٹیفن بینن پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا سامنا کرنے والے افراد کی سیاسی خودغرضی اور چین سے نفرت ظاہر کرتی ہے کہ انکی نظر میں چینی اور امریکی عوام کی کوئی قدر نہیں ہے۔ لہذا ان تمام افراد اور ان کی فیملی کا چین میں داخلہ بند کردیا گیا ہے۔